گل پلازہ کی فائلیں 4دن بعد کمشنرکراچی کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-01-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں تیزی، بڑے انکشافات سامنے آگئے رپورٹ اور اصل فائلز چار دن بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمشنر کراچی کو جمع کرائی، 4 عدالتی التوا بھی شامل، تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جاگ گئی اور تحقیقات کر کے 7 فائلوں پر مبنی ریکارڈ کمشنر کو جمع کرادیا ہے۔ گل پلازہ سانحے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں جس کے تحت ایس بی سی اے نے 7 فائلوں پر مبنی ریکارڈ کمشنر کو جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق 7 فائلوں میں سے 3 گل پلازہ کے زیر التوائعدالتی کیسز کی ہیں، عمارت کے حوالے سے 1992، 2015 اور 2021 میں کیسز زیر سماعت تھے جن پر عدالتوں نے حکم امتناع دیا۔ایس بی سی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی فائلوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے دستاویزات بھی شامل ہیں، ریکارڈ میں ریوائز پرپوز اور ریگولرائزیشن پلان کے کاغذات بھی موجود ہیں۔ اتھارٹی نے چار روز بعد عمارت کی منظوری سمیت مکمل رپورٹ اور فائل بھی انتظامیہ کو حوالے کردیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔