پنجاب کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-08-17
جھنگ (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔پنجاب کے ضلع جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں امراض قلب لیبارٹری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں دل کے مریض کو دوسری جگہ منتقل کرنا مشکل ہوتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو جھنگ میں کیتھ لیب کا قیام خوش آئند ہے، عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب بن چکی ہیں، نوازشریف کینسر اسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی پنجاب کے اسپتالوں سے مستفید ہو رہے ہیں، غربت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے عوام علاج نہیں کرا سکتے تھے،6ماہ میں جھنگ ترقی یافتہ شہر کا منظر پیش کرے گا۔مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دل کا اسپتال ہو، پنجاب میں ائرایمبولینس کے ذریعے سیکڑوں مریضوں کی جانیں بچائی گئیں، اعضا کی پیوند کاری کے حوالے سے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ عوام کومفت ادویات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، دل کے مرض میں مبتلا ہزاروں بچوں کا مفت علاج کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھنگ میں واسا کے قیام سے سیوریج میں بہتری آرہی ہے، صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے آپ کے ضلع کی گلیاں اور محلے صاف ہو رہے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور پاکستان کا پہلا میڈیکل ڈسٹرکٹ بن چکا ہے جہاں سب سے پہلے ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع ہوا جسے ہم مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز پنجاب کے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔