محفوظ سفر کے لیے جعفر ایکسپریس میں جدید سیکورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈ یسک ) حکومتی کاوشوں سے بلوچستان میں محفوظ سفر کے لیے جعفر ایکسپریس میں جدید سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دیا۔حنیف عباسی نے فول پروف سیکورٹی انتظامات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے مسافروں کے لیے محفوظ، پْر اعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے، ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی، جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں مناسب سیکورٹی اسٹاف کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی مؤثر سیکورٹی کی بدولت بلوچستان کے عوام کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :