کوئٹہ:

حکومتی کاوشوں کے نتیجے میں بلوچستان میں ریلوے سفر کو محفوظ اور پُراعتماد بنا دیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس میں جدید سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جس سے بلوچستان کے عوام کا ریلوے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اور اہم اقدام قرار دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے جعفر ایکسپریس میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بلوچستان میں ریلوے سفر کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے مسافروں کے لیے محفوظ، پُراعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح قرار دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی، جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں مناسب تعداد میں سیکیورٹی اسٹاف کی تعیناتی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ ان اقدامات کی بدولت بلوچستان کے عوام کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

حکام کے مطابق پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی مؤثر سیکیورٹی کے باعث بلوچستان میں سفری سہولیات کو فروغ مل رہا ہے، جبکہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے صوبے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس بلوچستان میں ریلوے سفر

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ