جعفر ایکسپریس کو محفوظ، پراعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
کوئٹہ کے دورے کے موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔ ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی یقینی بنائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی کاؤشوں سے ریلوے سفر کو عوام کے لیے محفوظ اور پُراعتماد بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاؤشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کو مسافروں کے لیے محفوظ، پراعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے۔ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔ ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی یقینی بنائی گئی ہے۔ جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں سکیورٹی اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی کی سکیورٹی سے عوام کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے جدید سکیورٹی اقدامات سے سفری سہولتوں کو فروغ مل رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پاک فوج
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔