بچوں سے بدفعلی کیس‘ملزم جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میںبچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو مزید تین مقدمات میں عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے ملزم عمران کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے زمان ٹاؤن تھانے کیس میں بھی ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 2022ء کے ایک کیس میں ملزم کا ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ڈیفنس پولیس کسی کام کی نہیں ہے۔ تھانے کو بند کردینا چاہیے ،کیس کا تفتیشی افسر کہاں ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس کا تفتیشی افسر ٹریننگ پر گیا ہوا ہے۔ عدالت کاکہنا تھا کہ ایس آئی او کو کہیں عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے ڈیفنس تھانے کے ایک کیس ملزم کا ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer