Jasarat News:
2026-07-24@02:45:46 GMT

جیکب آباد،اینٹی ریپ کرائسز سیل برسوں سے غیرفعال

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آبادمیں اینٹی ریپ کرائسسز سیل سالوں سے غیر فعال ،آسیہ کھوسو زیادتی کیس میں چیئرمین اینٹی ریپ کرائسسز سیل کا کردار نظر نہ آیا ،متاثر ہ لڑکی کا میڈیکل ایکٹ کے تحت ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال کے بجائے تعلقہ اسپتال سے کرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اینٹی ریپ کرائسز سیل اپنے قیام سے ہی ضلع میں غیر فعال ہے وفاقی حکومت کی جانب سے 2021ء میں اینٹی ریپ انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ لایا گیا اور 10جولائی 2023ء کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کرکے ہر ضلع میں اینٹی ریپ کرائسز سیل قائم کیا گیا جس کا چیئر مین ڈپٹی کمشنر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کی اسپتال کا سول سرجن اور ایس ایس پی رکن ہیںاینٹی ریپ سیل کے چیئر مین ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ہے کہ زیادتی کیس کی اپنی نگرانی میں کیس کے اندراج سمیت ڈی این اے کے لئے نمونے لئے جاتے لیکن آسیہ کھوسو زیادتی کیس میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کے چیئر مین ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کا کردار نظر نہ آیا۔آسیہ کھوسو کے ڈی این اے کے نمونے اینٹی ریپ کرائسز سیل کے برعکس ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال کے بجائے تعلقہ اسپتال ٹھل سے کرائے گئے۔ قانونی ماہرین کے مطابق وفاقی حکومت کے باضابطہ طور پر 2023ء میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کے قیام کا مقصد ریپ کیس 375ای کیس میں سیل کو فعال ہونا ہے لیکن ڈپٹی کمشنرجیکب آباد نے آسیہ کھوسو کیس میں مکمل خاموشی اختیار کی اور اینٹی ریپ کرائسزسیل مکمل غیر فعال رہا ۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا سیہ کھوسو جیکب ا باد کیس میں سیل کے

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق