data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سنجھورو(نمائندہ جسارت)سنجھورو تھانے کی حد کنگ پٹی موری پر مبینہ پولیس مقابلہ،ارشد عرف آرشو کھورکھانی کی مبینہ خودکشی سنجھورو شہرمیں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ورثا کا لاش سمیت بچل چوک پر دھرنا ایس ایچ او سنجھورو پر قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے ورثا کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سنجھورو رحم حسین واسوانو کے مطابق کل شام ہم اپنی روزانہ روٹین کے مطابق اسنپ چیکنگ کے لیے کھڑے تھے کہ ارشد المعروف ارشو کھورکھانیاور مزمل راجپوت کے ساتھ کنگ پٹی موری سے شہدادپور کی طرف جارہے تھے کہ کنگ پٹی موری پر موجود پولیس پکٹ پر ناکابندی کو دیکھ کر گھبرا کر انہوں نے موٹر سائیکل کی اسپیڈ تیز کردی اور جنوب کی طرف گائوں کی جانب رخ کیا جب پولیس نے پیچھا کیا تو ارشد المعروف ارشو کھورکانی نے پولیس پر فائرنگ کی مزمل راجپوت موٹر سائیکل چلا رہا تھا کہ ارشد کھورکھانی پیچھے بیٹھا تھا دونوں سیم نالے کی مٹی اڑاتے ہوئے شاخ پر مقیم رند برادری کے گھر کے نزدیک پہنچے ارشد عرف آرشو کھورکھانی جلدی میں موٹر سائیکل سے اتر کر پلال میں چھپ گیا جبکہ پولیس نے مزمل راجپوت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے پلال کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا اور انہیں گرفتاری دینے کا کہا اور پلال کو آگ لگانے کا خوف دیا جس کے بعد اندر سے فائرنگ کی آواز آئی اور ارشو کھورکانی نے کہا مجھے گرفتار نہ کرو میں نے اپنے آپ کو گولی مارلی ہے جس کے بعد سنجھورو پولیس نے زخمی ارشد کھورکھانی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا جہاں سے انہیں نوابشاہ ریفر کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگیا۔ ایس ایچ او رحم حسین واسوانو نے کہا کہ ارشد کھورکھانی نامی گرامی ڈاکو تھا اس کے اوپر متعدد کیس داخل ہیں ۔ایس ایچ او سنجھورو رحم حسین واسوانو نے کہا کہ ارشد کھورکھانی نے گرفتاری کے خوف سے اپنے آپ کو گولی ماری تھی جبکہ دوسری طرف مقتول آرشو کھورکھانی کے ورثا نے سنجھورو پولیس پر الزام لگاتے ہوئے نعش سمیت بچل چوک پر دھرنا دیا اور کہا کہ سنجھورو پولیس نے آرشو کو 8 میل موری سے پکڑ کر کنگ پٹی موری پر مار کر پولیس مقابلہ دکھایا ہے۔ ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او سنجھورو پر قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ دوسری جانب سنجھورو پولیس کی جانب سے ارشد کھورکھانی کا کرمنل ریکارڈ جاری کیا ہے جس کے مطابق آرشو کھورکھانی پر جھول سنجھورو سانگھڑ ٹنڈوآدم تھانہ پر درج مقدمات کی ایف آئی آرز کا ریکارڈ جاری کیا گیا ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا رشو کھورکھانی ارشد کھورکھانی سنجھورو پولیس کنگ پٹی موری کے مطابق پولیس نے کہ ارشد

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا