ای ٹریفک چالان کے ذریعے لوٹ مار، 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب: ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ جعلی ویب سائٹس شہریوں کو ای ٹریفک چالان کی ادائیگی کے نام پر گمراہ کر کے ان سے مالی معلومات اور رقم ہتھیا رہی تھیں۔ شکایات موصول ہونے پر متعلقہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ان ویب سائٹس کو بند کر دیا۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ای چالان سے متعلق کسی بھی لنک یا ویب سائٹ پر معلومات فراہم کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں اور صرف سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے ہی ادائیگی کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور سائبر فراڈ میں ملوث نیٹ ورکس کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویب سائٹس
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔