اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے منعقد ہوگا، جس میں اہم قانون سازی کا ایجنڈا شامل ہے۔ اجلاس صدرِ مملکت کی جانب سے طلب کیا گیا تھا، جبکہ وزارتِ قانون اور وزارتِ پارلیمانی امور نے اس حوالے سے تمام انتظامی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ان میں 18 نجی اور 11 حکومتی بل شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 24 بل ایسے ہیں جو صدرِ مملکت کی منظوری کے بغیر واپس کیے گئے تھے اور اب انہیں آئینی تقاضوں کے تحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں شامل اہم بلوں میں جرنلسٹس پروٹیکشن بل اور ڈومیسٹک وائلنس بل بھی شامل ہیں، جنہیں حساس اور اہم نوعیت کی قانون سازی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سرکاری اور نجی جامعات سے متعلق بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کے ذریعے کمیشن کے اختیارات اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر قومی و انتظامی نوعیت کے متعدد مسوداتِ قانون پر بھی غور کیا جائے گا۔

کومر پورا رکھنے اور اجلاس کی کارروائی کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ حکومتی اور اتحادی ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق یہ مشترکہ اجلاس موجودہ پارلیمانی مدت کے اہم ترین اجلاسوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس میں قانون سازی کے ذریعے متعدد زیر التوا معاملات نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس منظوری کے کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن