ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شِنگلز (ہرپس زوسٹر) ویکسین بزرگ افراد میں حیاتیاتی عمر کے عمل کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چکن پاکس کیا ہے اور بچوں کو اس سے بچاؤ کی ویکسین کیسے لگوائی جاسکتی ہے؟

اس تحقیق کے مصنفین، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ماہرین عمرانیات جنگ کی کم اور ایلین کرمنز  کے مطابق شِنگلز ویکسین کے اثرات نہ صرف وسیع بلکہ طویل المدتی ہیں اور یہ عمر بڑھنے سے متعلق مختلف حیاتیاتی عمل کو متاثر کرتی ہے۔

تحقیق کے دوران امریکا میں 70 سال یا اس سے زائد عمر کے 3,800 سے زائد افراد کو شِنگلز ویکسین دی گئی۔ ویکسین لگوانے کے بعد ان شرکا کی حیاتیاتی عمر اوسطاً 60 سال کے برابر دیکھی گئی جو ان کی اصل عمر سے نمایاں طور پر کم تھی۔

ماہرین کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد میں سوزش کی سطح کم اور مالیکیولر و مجموعی حیاتیاتی عمر بڑھنے کا عمل سست پایا گیا۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں تیزی سے بڑھتا موٹاپا، عوام اور ماہرین کیا کہتے ہیں؟

جنگ کی کم کا کہنا تھا کہ ویکسین پس منظر میں موجود سوزش کو کم کرنےاور وائرس کی دوبارہ سرگرمی کو روکنے میں مدد دیتی ہے اور یوں یہ صحت مند بڑھاپے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس کے مکمل حیاتیاتی طریقہ کار کو ابھی سمجھنا باقی ہے تاہم سوزش میں کمی کی صلاحیت ویکسین کو عمر سے متعلق کمزوریوں کو سست کرنے کی جامع حکمتِ عملی کا ایک مؤثر حصہ بناتی ہے۔

واضح رہے کہ شِنگلز جسے ہرپس زوسٹر بھی کہا جاتا ہے دراصل وہی وائرس ہے جو بچپن میں چکن پاکس کا سبب بنتا ہے اور بعد ازاں جسم میں غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ متحرک ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کی کیا وجوہات ہیں؟

شِنگلز عام طور پر نوجوانوں کے لیے خطرناک نہیں ہوتا اور زیادہ تر 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے اس لیے اس ویکسین کی سفارش عمر رسیدہ افراد کو کی جاتی ہے۔ تاہم یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بغیر ویکسین لگوائے گئے افراد میں سے تقریباً 30 فیصد اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر شِنگلز کا شکار ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چکن پاکس شنگلز شنگلز ویکسین شنگلز ویکسین کے اضافی فوائد ہرپس زوسٹر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چکن پاکس شنگلز ش نگلز

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران