امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کو گل پلازہ سانحے پر فوری استعفیٰ دینا چاہئیے تھا۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے امیر منعم ظفر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ سانحے کو پانچ دن گزر جانے کے باوجود صرف 61 لاشیں نکالی جا سکیں ہیں، جس سے صوبائی حکومت کی نااہلی اور انتظامی خامیاں عیاں ہو گئی ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے لیے مختص 60 فائر ٹینڈرز اور پانچ اسنارکلز دستیاب ہیں، مگر فائر پروٹیکٹڈ یونیفارم اور دیگر حفاظتی سامان کہیں نظر نہیں آتا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ واقعے کے 18 گھنٹے بعد موقع پر پہنچے جبکہ میئر کراچی دوسرے روز آئے، آر جے مال، صدر اور دیگر مقامات پر لگنے والی آگ کے وقت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کہاں تھی اور عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹمز اور الارمز کیوں موجود نہیں تھے۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ دکانداروں کو فوری معاوضہ دیا جائے اور انہیں متبادل کاروباری جگہ فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے ہوئے ایک شفاف کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ نقصان کی مکمل تحقیقات ہو سکیں، جماعت اسلامی کے والینٹئرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور جاں بحق افراد کے بچوں کی کفالت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

منعم ظفر خان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو کراچی کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرمنلز آزاد گھوم رہے ہیں، گزشتہ برس 45 ہزار وارداتیں ہوئیں، جبکہ شہری پانی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی مسائل سے بھی دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری میں 259 افراد کو جلا دیا گیا اور اس شہر کے ساتھ ہونے والے سلوک کا حساب ہر ادارے کے سامنے ہونا چاہیے، کراچی اب خاموش نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے غزہ بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ قومی مفاد کے خلاف ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ سربراہ ہوں گے، پوری قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور پاکستانی فوج کو غزہ نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاق فوراً بورڈ سے دستبردار ہو جائے، کیونکہ یورپی ممالک نے اس میں شمولیت سے منع کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یکم فروری کو “جینے دو کراچی مارچ” کا انعقاد کیا جائے گا۔

منعم ظفر خان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں اور شہر کے مستقبل کے لیے آواز بلند کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن