ڈی آئی خان میں مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر کوچ اور ایف سی بس کے درمیان افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں  مختلف ٹریفک حادثات میں  خاتون و بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق  اور 16 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر کوچ اور ایف سی بس کے درمیان افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں ایک مرد اور ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ مجموعی طور پر 13 افراد شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل ٹیموں کو موقع پر روانہ کیا، جنہوں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں جمشمد جمشاد ولد شاہ نواز عمر 32 سال سکنہ ٹانک اور ایک نامعلوم خاتون شامل ہیں جن کی عمر تقریباً 45 سال بتائی گئی ہے۔ زخمیوں میں مسماة الف زوجہ فہیم عمر 21 سال، مسماة د زوجہ نامعلوم عمر 19 سال، خان زمان ولد سلیم شاہ عمر 25 سال، غنی شاہ ولد یا پوتا عثمان شاہ عمر 34 سال، حلیم خان ولد شبیر خان عمر 40 سال سکنہ سورگل، عامر نواز ولد شیر زمان عمر 40 سال سکنہ پشاور، منصور خان ولد زرداد خان عمر 58 سال سکنہ تختی نصرتی، شیر عالم ولد علی بٹ خان عمر 46 سال سکنہ وزیرستان، خالد ولد بخت دوران عمر 37 سال سکنہ وزیرستان، آصف ولد گل شریف عمر 30 سال سکنہ لکی مروت، بابر سلیم ولد محبت شیر عمر 40 سال سکنہ پشاور، عثمان ولد نصیب اللہ عمر 9 سال سکنہ کرک اور وصال ولد نائز عمر 17 سال سکنہ کرک شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع خیبر میں میدان سے آنے والی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد مہمند کے مطابق علاقہ کمرخیل میں گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق زخمی ہو گئے سال سکنہ

پڑھیں:

ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم

حکومتِ پنجاب نے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ایک بہترین اور زبردست سہولت والے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق اب صوبے بھر میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہر وقت پلاسٹک یا کاغذی ڈرائیونگ لائسنس اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ان کے موبائل فون میں موجود ’ای ڈرائیونگ لائسنس‘ کو قانونی طور پر مکمل قابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈی ایل آئی ایم ایس کا جدید ڈیجیٹل نظام

پنجاب ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق یہ نیا اور پیپر لیس نظام ’ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) کے تحت کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 16 تا 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع

اس اسمارٹ ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد روایتی کاغذی کارروائی اور لائسنس گم ہونے یا گھر بھول جانے کے باعث شہریوں کو چالان کے خوف سے نجات دلانا اور ٹریفک کے پورے نظام کو تیز رفتار اور مؤثر بنانا ہے۔

موبائل فون پر لائسنس دکھائیں اور چالان سے بچیں

نئے قوانین کے تحت اب سڑک پر موجود ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کے لیے موبائل اسکرین پر دکھایا جانے والا ڈیجیٹل لائسنس ہی حتمی اور درست تصور کیا جائے گا۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ٹریفک اہلکار، شخص یا ادارہ اس ڈیجیٹل لائسنس کو تسلیم کرنے سے انکار کرے، تو شہری اس کے خلاف فوری طور پر قانونی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر اور ہیلپ لائن جاری

ٹریفک پولیس پنجاب نے شہریوں کی سہولت اور کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا انکار کی صورت میں فوری ایکشن کے لیے درج ذیل رابطے فراہم کیے ہیں، سرکاری ہیلپ لائن نمبر1787 جبکہ آفیشل واٹس ایپ نمبر 03184642936 ہوگا۔

مزید پڑھیں:دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کے لیے ای لائسنس کو قبول کرنا لازمی ہوگا اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار

شہری اپنا پورٹیبل ای ڈرائیونگ لائسنس انتہائی آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پنجاب حکومت کی آفیشل ویب سائٹ https://dlims.punjab.gov.pk/elicense پر جانا ہوگا، جہاں وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے اپنا لائسنس دیکھ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پورٹیبل ٹریفک پولیس پنجاب ڈاؤن لوڈ ڈرائیونگ ڈی ایل آئی ایم ایس شہری لائسنس موبائل فون ہیلپ لائن

متعلقہ مضامین

  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا