سرگودھا: شوہر کے قتل کا جرم ثابت، بیوی کو عمر قید، ساتھی کو سزائے موت کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
علامتی تصویر۔
شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں بیوی کو عمر قید اور ساتھی کو موت کی سزا سنادی گئی۔
سرگودھا کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر بیوی کو عمر قید کی سزا جبکہ مقدمہ قتل میں نامزد دوسرے مجرم کو پھانسی کا حکم سنایا۔
پراسیکیوشن کے مطابق سرگودھا میں 2023 میں خاتون نے اپنے شوہر کو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کر دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔