کعبہ کی رونق، کعبہ کا منظر؛ اللہ اکبر! ماہِ رجب میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آتا جا رہا ہے دنیا بھر کے مسلمان بڑی تعداد میں مقدس مقامات کی زیارت اور عبادت کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ ماہِ رجب میں مسجد الحرام آنے والے زائرین کے تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ رہی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خوش نصیبوں میں سے 20 لاکھ سے زائد معتمرین بیرونِ ممالک سے سعودی عرب پہنچے تھے۔
سابقہ اعداد و شمار کے تناظر میں دیکھا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس بار ماہ رجب کے مقدس مہینے میں عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کی بڑھتی ہوئی آمد سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں، بہتر انتظامات، ڈیجیٹل سروسز، ٹرانسپورٹ اور ہجوم کے مؤثر نظم و نسق پر اعتماد کا اظہار ہے۔
ماہ رجب کے دوران غیر معمولی رش کے پیش نظر مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے الگ راستوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔
اس کے علاوہ مقدس مساجد میں صفائی اور آبِ زم زم کی فراہمی کے بھی اضافی انتظامات رکھے گئے تھے۔
بڑی تعداد میں معتمرین کی آمد کے پیش نظر ہجوم کو منظم رکھنے کے لیے رضاکاروں اور سیکیورٹی کا اضافی عملہ تعینات کیا گیا تھا۔
سعودی حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹمز کی مدد سے زائرین کی آمد و رفت کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیا، جس سے عبادات کی ادائیگی میں سہولت رہی۔
حالیہ برسوں میں ویزا سہولتوں، ای-سروسز اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں بہتری کے بعد زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ رجب، شعبان اور رمضان المبارک کے مہینے عمرہ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں اور حج کے بعد سب سے زیادہ اللہ کے مہمانوں کی آمد ان مہینوں میں ہوتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔