مری میںاب تک 4انچ سے زائد برفباری، 10ہزار سے زائد گاڑیاں داخل، ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز

مری /راولپنڈی(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے بتایا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اب تک مختلف مقامات پر 4 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ برفباری کے آغاز کے ساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کیا ہے، جس کے باعث جمعرات کی رات 09:20 بجے تک ضلعی داخلی راستوں سے 10,741 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ 9,544 گاڑیاں شہر سے واپس روانہ ہوئیں، اس وقت ضلع کی حدود میں نیٹ 1,197 گاڑیاں موجود ہیں۔

اسی طرح شہر کے اندرونی حصوں میں 9,551 گاڑیاں داخل ہوئیں اور 7,469 خارج ہوئیں، جس کے بعد شہر کے اندر گاڑیوں کی مجموعی تعداد 2,082 ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا برفباری کے دوران جوانوں کا حوصلہ بڑھانے اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 21 جنوری کی رات سے اب تک مجموعی طور پر 11,339 گاڑیاں ضلع مری میں داخل ہوئیں اور 10,088 گاڑیاں خارج ہوئیں، جبکہ اس وقت مری کے گنجان علاقوں میں گاڑیوں کی نیٹ تعداد 2,278 ہے۔ ڈی پی او مری نے واضح کیا کہ مری پولیس، ٹریفک اہلکار اور ریسکیو 1122 کے دستے تمام اہم شاہراہوں اور جگہ جگہ پوائنٹس پر تعینات ہیں جو شدید موسم میں سیاحوں کی راہنمائی اور امداد کے لیے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں۔

سیاحوں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے کہا کہ برفانی سڑکوں پر گاڑیوں کی پھسلن سے بچنے کے لیے سنو چین کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ہیٹر چلانے کی ضرورت کے پیش نظر گاڑی میں ایندھن(فیول)کی مقدار مکمل رکھی جائے۔ انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی کے باعث رات کے وقت اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نیز گاڑیوں کو مرکزی شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر ہرگز پارک نہ کریں تاکہ برف ہٹانے والی مشینری کے کام میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ڈی پی او مری نے کہا کہ تمام داخلی راستوں اور چیک پوسٹس پر پولیس کا عملہ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ انہیں مسلسل موسمی حالات اور ٹریفک ایڈوائزری کے بارے میں آگاہ کر رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت دی کہ کسی بھی مشکل، گاڑی خراب ہونے یا ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی عالمی اقتصادی فورم اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی عالمی اقتصادی فورم اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر فوجی آپریشنز مسلط کیے جا رہے ہیں، وزیراعلی سہیل آفریدی ورلڈ اکنامک فورم،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی رہنماوں کی توجہ کا مرکز بن گئے امریکی آزادی کو منانے کے لیے ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کردیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی قانون سازی میں حکومت سے تعاون پر تیار اگر پی ٹی آئی 8فروری کو لوگ نہ نکال سکی تو 6 مہینے پیچھے چلی جائے گی، شیر افضل مروت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا ڈی پی او کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف