علامہ جواد نقوی کی جامعہ اشرفیہ آمد،مولانا فضل رحیم اشرفی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگیا، مولانا فضل رحیم اشرفی نے اتحاد امت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ علامہ جواد نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی جامعہ اشرفیہ آمد، مہتتم جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ فضل رحیم اشرفی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سے اظہار تعزیت کیا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگیا، مولانا فضل رحیم اشرفی نے اتحاد امت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ علامہ جواد نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر مولانا فضل رحیم اشرفی کے صاحبزادے نے علامہ سید جواد نقوی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی آمد کو خیر مقدم کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل رحیم اشرفی علامہ جواد نقوی نے
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔