فلور ملز مالکان نے خیبر پختونخوا حکومت کا آٹا فارمولا مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج گندم کا نرخ 13 ہزار 5 سو روپے ہے، 3 ہزار روپے 20 کلو تھیلے کا نرخ ہوگیا ہے، پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو رمضان میں مزید آٹا مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلور ملز مالکان نے خیبر پختونخوا حکومت کا آٹا فارمولا مسترد کردیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج گندم کا نرخ 13 ہزار 5 سو روپے ہے، 3 ہزار روپے 20 کلو تھیلے کا نرخ ہوگیا ہے، پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو رمضان میں مزید آٹا مہنگا ہونے کا امکان ہے، فلور ملز انڈسٹری نقصان کا شکار ہے، حکومت نے 15 سو ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا ہے جو انتہائی کم ہے۔ نعیم بٹ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنا نرخ دیا ہے وہ ناقابل قبول ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے گندم کا جو فارمولا دیا ہے اس سے فلور مل انڈسٹری بند ہوجائے گی، عوام کو دھوکا نہیں دینا چاہتے یہ فارمولا قابل عمل نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت فلور ملز کا نرخ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔