بارش اور برفباری، شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڈ کئی مقامات پر بند
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
گزشتہ چوبیس گھنٹے سے جاری شدید برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ سکردو روڈ (شاہراہ بلتستان) کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر راستے میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے سے جاری شدید برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ سکردو روڈ (شاہراہ بلتستان) کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر راستے میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم کوہستان کی حدود میں کئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہے۔ ادھر پاکستان اور چین کو ملانے والی شاہراہ ریشم بھی برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہو چکی ہے۔ ادھر جگلوٹ سکردو روڈ پر بھی کئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہراہ قراقرم کی وجہ سے
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔