بسنت تہوار کیلئے سرکاری آفیشل لوگو تیار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
علی رامے: بسنت تہوار کی سرکاری تقریبات کو ایک مربوط اور منفرد شناخت دینے کیلئے آفیشل لوگو تیار کر لیا گیا ہے۔
لوگو میں قلعہ لاہور، رنگ برنگی پتنگیں اور پنجابی ثقافت کی نمایاں جھلک شامل کی گئی ہے جو بسنت کی روایتی اور تہذیبی پہچان کو اجاگر کرتی ہے۔
لوگو کے ڈیزائن میں ڈھول، پھول اور شوخ رنگوں کا حسین امتزاج رکھا گیا ہے، جبکہ اطراف میں ثقافتی ساز اور پنجابی ثقافت کے کردار نمایاں ہوں گے۔ نچلے حصے اور کناروں پر روایتی پنجابی عناصر کو شامل کر کے بسنت کے رنگا رنگ ماحول کو ایک فریم میں سمو دیا گیا ہے۔
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
حکام کے مطابق لوگو پر پھولوں اور شوخ رنگوں کا خصوصی آرٹ ورک کیا گیا ہے، اور بسنت کی تمام سرکاری سرگرمیاں اسی ایک برانڈنگ کے تحت منعقد کی جائیں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جعلی پوسٹرز اور غیر مجاز ایونٹس کی حوصلہ شکنی کیلئے اس لوگو کو آفیشل ٹریڈ مارک کا درجہ دیا گیا ہے۔ بسنت کے حوالے سے جاری کیے جانے والے اجازت ناموں اور تشہیری مواد پر یہی آفیشل لوگو استعمال کرنا لازم ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔