پاکستان نے ویزا پالیسی میں اہم اصلاحات کرتے ہوئے 192 ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا اور 120 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس اقدام کا اعلان وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے سسٹین ایبل ٹورازم فورم اینڈ ایکسپو سے خطاب کے دوران کیا، جو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) اور اسلامک چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ نئے ڈیجیٹل ویزا نظام کے تحت غیر ملکی شہری اب پاکستان کے ویزے کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں سفارت خانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام نہ صرف تیز اور آسان ہے بلکہ شفافیت کو بھی فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصلاحات بین الاقوامی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونا مزید آسان ہو جائے گا۔ قیصر احمد شیخ کے مطابق آن لائن ویزا پروگرام پاکستان کے وسیع تر اقتصادی اور سیاحتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور کاروبار میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی اور جغرافیائی تنوع اسے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر سیکیورٹی انتظامات اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ پاکستان بین الاقوامی سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کو ایڈونچر، ہیریٹیج اور ایکو ٹورزم کے شعبوں میں راغب کرے گا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آن لائن کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو