ڈبل وکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، بھارت کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
سعودی عرب (ویب ڈیسک)جدہ میں جاری ڈبل وکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ یو اے ای اور سری لنکا کے بعد پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دے دی۔
میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چار اوورز میں 56 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 34 رنز اسکور کیے جبکہ عمران نذیر نے 16 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی جوڑی عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی چار اوورز میں 51 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ اپنے نام کر لیا۔
میچ کے اختتام پر خوشگوار منظر دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی لگے، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
ڈبل وکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل فتوحات نے ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں جبکہ شائقین کرکٹ بھی ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔