’مرد بہت مظلوم ہیں‘ طلال چوہدی کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے مردوں کے مظلومیت سے متعلقہ تبصرے پر قہقہے لگ گئے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ڈومیسٹک وائلنس بل میں ترمیم پر دلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ مرد بہت مظلوم ہیں، گھروں میں بہت کچھ سہتے ہیں لیکن بولتے نہیں۔
انہوں نے بل کی مخالفت نہ کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ڈومیسٹک وائلنس کے بل میں مردوں کو شامل کیا گیا ہے، وفاقی وزیر کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
ڈومیسٹک وائلنس بل میں ترمیم جے یو آئی ف کی عالیہ کامران نے پیش کی، قانون کا مقصد گھریلو تشدد کے خلاف خواتین، مرد، بچوں، کمزور اور مخنث کو تحفظ دینا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔