Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:23:49 GMT

فیفا کے صدر کا دورۂ پاکستان کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

فیفا کے صدر کا دورۂ پاکستان کا اعلان

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورۂ کریں گے اور ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔انفنٹینو نے 56 ویں ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ اجلاس کے دوران پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا  ”میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وعدہ کیا تھا کہ جلد پاکستان آؤں گا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر زبردست کام کر رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کو ایک ”عظیم فٹبال ملک“ قرار دیا اور کہا، ”ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایشیا کی سطح پر بھی سرفہرست آئے، اور اس کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ، فیفا نے پاکستان کی سیاستدان سیدہ آمنہ بتول کو اپنی اصلاحاتی کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ اس سے قبل نومبر 2025 میں فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا تھا.

جس میں فٹبال کے انفراسٹرکچر کے فروغ پر بات چیت ہوئی تھی۔پاکستان میں فٹبال نوجوانوں میں کافی مقبول ہے اور حالیہ برسوں میں مقامی سطح پر بھی اس میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ اسکولوں، مقامی ٹورنامنٹس اور کمیونٹی کلبوں میں مقابلے نوجوانوں کے لیے فٹبال کے شوق کو بڑھا رہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان