WE News:
2026-07-24@13:16:43 GMT

آسکر ٹرافی کیسے تیار کی جاتی ہے، سنہری مجسمے کی دلچسپ کہانی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

آسکر ٹرافی کیسے تیار کی جاتی ہے، سنہری مجسمے کی دلچسپ کہانی

فلمی دنیا میں آسکر ایوارڈ جیتنا ہر فنکار کا خواب ہوتا ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ مشہور سنہری مجسمہ آخر تیار کیسے کیا جاتا ہے اور کن مراحل سے گزرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’رومیو اینڈ جولیٹ‘ کی اسٹار اداکارہ اولیویا ہسی انتقال کرگئیں

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسکر ٹرافی کے ڈیزائن پر اگر نظر ڈالی جائے تو اس میں ایک نائٹ (سپاہی) کو دکھایا گیا ہے جو تلوار تھامے فلم کی ریل پر کھڑا ہے۔ اس منفرد ڈیزائن کو ایم جی ایم کے آرٹ ڈائریکٹر سیڈرک گبنز نے تخلیق کیا جبکہ لاس اینجلس کے فنکار جارج اسٹینلے نے اسے مجسمے کی شکل دی۔

اگرچہ آسکر ٹرافی سنہری دکھائی دیتی ہے لیکن حقیقت میں یہ مکمل طور پر سونے سے نہیں بنتی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس مجسمے کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بدلتا رہا ہے۔

آسکر ٹرافی میں استعمال ہونے والا مواد

جب سنہ 1922 میں اکیڈمی ایوارڈز کا آغاز ہوا تو اس وقت آسکر ٹرافی سونے کی تہہ چڑھے کانسی سے تیار کی جاتی تھی۔

تاہم دوسری جنگ عظیم کے دوران دھاتوں کی شدید قلت پیدا ہو گئی جس کے باعث اکیڈمی کو عارضی طور پر رنگ شدہ پلاسٹر سے ٹرافیاں بنانی پڑیں

مزید پڑھیے: آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’اوپن ہائمر‘ کی کہانی کیا ہے؟

بعد ازاں 1982 میں ٹرافی کی تیاری کے لیے برٹانیہ میٹل استعمال کیا جانے لگا۔

تقریباً 3 دہائیاں گزرنے کے بعد اکیڈمی نے دوبارہ اپنے اصل انداز کی طرف واپسی کرتے ہوئے سونے کی تہہ چڑھے کانسی کو ہی مستقل مواد کے طور پر اختیار کر لیا۔

کیا آسکر ووٹرز تمام فلمیں دیکھتے ہیں؟ اس حوالے سے مختصر جواب ہے: نہیں۔ تاہم، نامزدگی کے دوسرے مرحلے میں ووٹرز کے لیے لازم ہوتا ہے کہ وہ مخصوص کیٹیگریز میں شامل تمام شارٹ لسٹ فلمیں دیکھیں۔

ان کیٹیگریز میں بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم، بہترین بین الاقوامی فلم، بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم شامل ہیں۔

اگلی آسکر تقریب

98ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 15 مارچ کو منعقد کی جائے گی جس میں ایک بار پھر دنیا بھر کی فلمی شخصیات اس سنہری مجسمے کو حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکر ایوارڈ آسکر ایوارڈ کی تیاری سنہری مجسمہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکر ایوارڈ ا سکر ایوارڈ کی تیاری آسکر ٹرافی

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا