اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مری میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، رابطہ سڑکیں بند ، مواصلاتی نظام اور ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔

مری میں 24 گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ 2 فٹ کے قریب برفباری پڑنے سے نظام زندگی متاثر ہو گیا جبکہ بجلی کا طویل بریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔مری میں مسلسل برفباری سے متعدد رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور سیاحوں کا داخلہ تاحال بند ہے۔جھیکا گلی کی ایم آئی ٹی روڈ برفباری کے بعد بند پڑی ہے اور کچھ گاڑیاں وہاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد سے مری میں مزید گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا کہنا ہے مسلسل برفباری کے باعث رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ برفباری میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب صورتحال کی خود نگرانی کررہی ہیں، سیاحوں سے اپیل ہے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔واضح رہے کہ مری میں برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

احسن اقبال کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، غزہ پیس معاہدے سے متعلق گفتگو

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: برفباری کے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا