ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر خودکش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، جن میں خود نور عالم محسود بھی شامل ہیں۔ واقعہ قریشی موڑ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی،خودکش حملہ آور شادی کی تقریب کے دوران گھر میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈی ایس پی کے مطابق زخمیوں میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی نوعیت اور حملہ آور کی شناخت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے کر مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی قائم کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص کی نقل و حرکت کو روکا جاسکے۔ مقامی آبادی میں شدید خوف و اضطراب پایا جاتا ہے جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شادی کی تقریب جیسے موقع پر ہونے والے اس سنگین حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ مختلف رہنماؤں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، دہشت گرد عناصر شادی کی تقریب جیسے خوشی کے موقع کو نشانہ بنا کر نہ صرف بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ علاقے کے امن کو بھی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شادی کی تقریب دھماکے کے جارہی ہے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔