data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260124-01-4
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نامور سماجی رہنما اور سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع اور معیشت کی مضبوطی کے لیے تعلیم کو اولین ترجیح بنانا ہو گا۔ نیشنل پریس کلب میں “کشمیر، معرکہ حق اور میڈیا” کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب میں اساتذہ کے جبری تبادلوں کی مذمت کی اور اسے تعلیمی نظام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کا قدرتی حصہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے۔تقریب سے مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “معرکہ حق” میں کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، کشمیر کے مسئلے پر جلد بڑا لائحہ عمل پیش کریں گے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن عبدالرشید ترابی، میاں انوار الحق رامے، مبین صدیقی اور ڈاکٹر فاروق عادل نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا اور لبرل قوتوں کی سازشوں کا دلیل سے جواب دینا ہو گا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو