Jasarat News:
2026-06-03@06:01:01 GMT

کراچی میں ٹرالر گردی جاری،مزید2نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260124-01-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نواجون جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ فیوچر موڑ الجنت ہوٹل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نواجون جاں بحق ہوگئے۔ متوفین کی لاشوں اور جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹرلر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جبکہ متوفین کی شناخت 18 سالہ عاصم ، 17 سالہ رحمن کے نام سے کی گئی۔ زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ طلحہٰ کے نام سے ہوئی جس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے اصئی ہے کہ حادثے کا شکار نوجوانوں کی موٹر سائیکل ٹرلر سے ٹکرائی تھی جو کہ مانسہرہ کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا