data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد سیپکو سٹی ون فیڈر پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے قبل اور بعد بجلی بند رہنے کی شکایات، ذمہ داری پی ڈی سی سکھر پر ڈال دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو سٹی ون فیڈر پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے شیڈول سے ہٹ کر بجلی کی فراہمی شہریوں کے لیے شدید اذیت بن گئی۔ صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ مقررہ لوڈشیڈنگ سے کم از کم 15 منٹ قبل بجلی بند کر دی جاتی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے بعد بھی 15 منٹ یا اس سے زائد وقت تک بجلی بحال نہیں کی جاتی، جس سے مجموعی بندش دورانیہ غیر اعلانیہ طور پر بڑھ جاتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اضافی بندش کے باعث گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ طلبہ، مریضوں اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر معمول بن چکا ہے اور متعلقہ حکام شکایات کے ازالے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب گرڈ حکام کا مؤقف ہے کہ سٹی ون فیڈر پر یہ عمل پی ڈی سی سکھر کے احکامات پر کیا جا رہا ہے، ان کے بقول گرڈ سطح پر از خود بجلی بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ تاہم جب اس حوالے سے پی ڈی سی سکھر سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے واضح طور پر کہا گیا کہ ان کی جانب سے کسی قسم کی فورس لوڈشیڈنگ یا مقررہ شیڈول سے ہٹ کر بجلی بند کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔پی ڈی سی سکھر کی تردید اور گرڈ حکام کے دعوؤں کے بعد معاملہ مزید الجھ گیا ہے، جبکہ متاثرہ شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر فورس لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی تو پھر مقررہ وقت سے پہلے اور بعد بجلی کیوں بند رکھی جاتی ہے؟ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کر کے شفاف تحقیقات کی جائیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لے کر سٹی ون فیڈر کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سٹی ون فیڈر پر پی ڈی سی سکھر جیکب ا باد بجلی بند

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران