ایس ایس پی بدین نے بچے سے زیادتی کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے قریب تھانہ کھوسکی کی حدود میں 10 سالہ بہرے بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس۔تھانہ کھوسکی کی حدود شادی لارج میں 10 سالہ بہرے بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ مدینہ کالونی شادی لارج میں پیش آیا، جس میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف 10 سالہ بہرے بچے اکرم کپری کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر رمیز حیدر نے متاثرہ بچے کے میڈیکل معائنے کے لیے میڈیکل لیٹر جاری کیا، جس کے بعد متاثرہ بچے کا ابتدائی میڈیکل چیک اپ مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ قانونی تقاضوں کے مطابق شواہد کو محفوظ بنایا جا سکے۔واقعے کے حوالے سے تھانہ کھوسکی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں اور تمام ممکنہ قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے ہدایت کی ہے کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق کی جائے اور متاثرہ بچے اور اس کے اہل خانہ کو ہر ممکن قانونی سہولت فراہم کی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی بدین تھانہ کھوسکی
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔