کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا، ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
کراچی:
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد جمرات بازار میں جمعراتی ہوٹل کے قریب واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت شبیر ولد رفیق (32 سال) اور آیان ولد شبیر (10 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔