City 42:
2026-07-24@03:07:34 GMT

صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس 48 گھنٹوں کے لیے بند

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

 ویب ڈیسک :سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے 48 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی معطل کر دی ہے، تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں جاری کردہ بیان میں ایس ایس جی سی نے بتایا کہ تمام صنعتی صارفین، بشمول کیپٹو پاور پلانٹس، اور تمام سی این جی اسٹیشنز، جن میں آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز بھی شامل ہیں، کو آج ہفتہ صبح 8 بجے سے پیر 26 جنوری کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ

کمپنی کے مطابق یہ اقدام گھریلو اور کمرشل صارفین کو سردیوں کے دوران گیس کی قلت سے بچانے اور لائنوں میں پریشر بہتر رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

 ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ کم پریشر کا سامنا کرنے والے گھریلو صارفین اپنی شکایات 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر درج کرا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ