Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:39:02 GMT

سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مسلسل بڑھتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، جس کے باعث خریدار اور سرمایہ کار دونوں ہی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں مزید 65 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 ہزار 988 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی واضح طور پر دیکھے گئے۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت ایک ہی دن میں 526 روپے بڑھ کر 10 ہزار 801 روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 451 روپے اضافے کے ساتھ 9 ہزار 260 روپے تک پہنچ گئی۔
مسلسل اضافے کے باعث بازار میں بے یقینی کی فضا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاری کے رجحانات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چاندی کی قیمت اضافے کے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی