data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:  پنجاب کے درالحکومت شہر لاہور میں گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ 275 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق شدید متاثرہ ایریا سے سات افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔ ہوٹل کا ایک ملازم ریاض تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آتشزدگی کے بعد ہوٹل سے مجموعی طور پر 275 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع دوپہر 12 بج کر 25 منٹ پر موصول ہوئی، جس کے بعد 27 گاڑیوں کو امدادی کاموں پر مامور کیا گیا۔آپریشن میں ریسکیو کے 80 اہلکاروں نے حصہ لیا اور فوری طور پر ہوٹل کے عملے اور مہمانوں سمیت 275 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔آگ پرقابو پا لیا گیا، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

متاثرہ عمارت چار کنال رقبے پر مشتمل 19 منزلہ پلازہ ہے، جس میں تین بیسمنٹ قائم ہیں۔ آتشزدگی کے باعث پلازے کا بیسمنٹ ون شدید متاثر ہوا ہے۔آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں ایک نجی اکیڈمی کی تقریب جاری تھی، جس کے باعث عمارت میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ہوٹل کی بیسمنٹ میں آتشزدگی کے باعث بالائی منزلیں بھی دھویں سے بھر گئیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا تشزدگی کے افراد کو لیا گیا

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا