Islam Times:
2026-07-24@01:14:15 GMT

کراچی میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب بھتہ خور ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

کراچی میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب بھتہ خور ہلاک

ملزم کراچی کے علاقوں بنارس میں قصاب کی دکان سے دو کروڑ، پینٹ کی دکان سے چالیس لاکھ، اورنگی ٹاؤن سے قصاب کی دکان سے ایک  کروڑ، اور صدر کے علاقے میں مٹھائی کی دکان سے پانچ کروڑ بھتہ طلبی کے کیسز میں ملوث تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کیساتھ ابراہیم حیدری کراچی میں مبینہ مقابلہ میں انتہائی مطلوب بھتہ خور ہلاک ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی کے مطابق ایس آئی یو نے انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ابراہیم حیدری کے علاقہ میں کارروائی کی، دوران کارروائی ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھتہ خور ملزم ہلاک ہوگیا۔ ہلاک بھتہ خور ملزم سے پستول اور موبائل بھی برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت غنی الرحمٰن عرف عبدالغنی کے طور پر ہوئی۔ ہلاک ملزم بھتہ خوری کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔ جنوری 2023ء میں بھتہ خور ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بنارس میں بھتہ نہ دینے پر ایک تاجر کو قتل کیا تھا۔

2022ء میں گلشن معمار کی حدود میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کرنے میں بھی مذکورہ ملزم ملوث تھا۔ مذکورہ ملزم کراچی کے علاقوں بنارس میں قصاب کی دکان سے دو کروڑ، پینٹ کی دکان سے چالیس لاکھ، اورنگی ٹاؤن سے قصاب کی دکان سے ایک  کروڑ، اور صدر کے علاقے میں مٹھائی کی دکان سے پانچ کروڑ بھتہ طلبی کے کیسز میں ملوث تھا۔ کراچی کے علاوہ مذکورہ ملزم پشاور میں بھی بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ ملزم بھتہ خوری، دہشتگردی، غیر قانونی اسلحہ جیسے سنگین نوعیت کے متعدد کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قصاب کی دکان سے بھتہ خور ملزم میں ملوث تھا کراچی کے

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا