Jasarat News:
2026-07-24@02:41:48 GMT

گڈاپ میں ایک شخص قتل ‘لاش درخت سے لٹکادی گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود گڈاپ گبول ٹاؤن گانجان گوٹھ کے قریب سے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے 35سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ، مقتول کو تشدد کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ، مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی شیرپاؤ سواتی محلہ نزد نیا قبرستان کے قریب سے 55سالہ زہین خان ولد پیرداد خان کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ نیو کراچی سیکٹر 5F راجپوت کالونی کے قریب گھر سے میں 35 سالہ شکیل کی پھندا لگی لاش ملی متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔ گلستان جوہر بلاک B بھٹائی آباد گلی نمبر 30 میں گھر سے سے 35 سالہ انتظار مسیح کی پھندا لگی لاش ملی سپر ہائی وے کے علاقے میں بائی پاس پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ اسحاق ولد اللہ بخش جاں بحق ہوگئے ۔ قائد آباد کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون 45سالہ فائزہ زوجہ نور اکبر شدید زخمی ہوگئی۔ ۔ دوسری جانب کلری تھانے کی حدود اگرہ تاج نزد تاج مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 33سالہ سرفراز ولد شاکر علی زخمی ہوگیا ۔ زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی سو کواٹر نذد بدھ بازار کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 29سالہ بلال ولد عبداللہ زخمی ہوا ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھانے کی حدود لاش ملی کے قریب کی لاش

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی