چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو اشیا پر 100 فیصد ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو چین سے تجارتی معاہدے کی صورت میں 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو خبردار کیا کہ اگر اس نے چین کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ کیا تو امریکا کینیڈا سے آنے والی تمام اشیا پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ سوشل‘‘ پر لکھا کہ اگر کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کینیڈا کو چین کے لیے ایک ‘‘ڈراپ آف پورٹ’’ بنا دیں گے جہاں سے چینی مصنوعات امریکا میں داخل ہوں، تو وہ سخت غلط فہمی میں ہیں۔ ہم چینی مصنوعات امریکا نہیں آنے دیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین کینیڈا کے سماجی ڈھانچے کو نگل جائے گا۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کینیڈاگرین لینڈ کے اوپر مجوزہ امریکی میزائل دفاعی منصوبے گولڈن ڈوم کی مخالفت کر کے شمالی امریکا کی سلامتی کو کمزور کر رہا ہے حالانکہ یہی دفاعی نظام اس کے تحفظ کا ضامن بھی بن سکتا ہے۔

اس کے برعکس کینیڈا چین کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کو ترجیح دے رہا ہے۔ بیجنگ پہلے ہی سال میں اوٹاوا کو ہڑپ کر لے گا۔ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کینیڈا کے وزیرِاعظم کو ’’ گورنر کارنی ‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

دریں اثنا کینیڈا نے نیٹو افواج اور البرٹا سے متعلق امریکی بیانات مسترد کر دیے اور کہا تاریخ کو ازسرِ نو تحریر نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے حالیہ دنوں میں امریکی صدر ٹرمپ اور کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی کے درمیان کشیدگی میں اْس وقت اضافہ ہوا کہ جب کارنی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ایک تقریر کی جس میں انھوں نے دنیا کی بڑی طاقتوں کے خلاف مؤقف اختیار کیا۔

اسی دوران انھوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں دونوں ممالک نے الیکٹرک گاڑیوں سمیت کئی شعبوں میں تجارتی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

16 جنوری 2026 کو چینی صدر شی جن پنگ اور کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات کے بعد تجارتی معاہدے کے تحت محصولات میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

چین نے کینیڈین کینولا آئل پر محصولات 85 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کرنے کا اعلان کیا جو یکم مارچ سے نافذ ہوگا اور کینیڈا نے چینی برقی گاڑیوں پر محصولات کو 6.

1 فیصد پر مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی حملے کا خطرہ ، سپریم لیڈر خامنہ ای خصوصی زیر زمین پناہ گاہ منتقل امریکی حملے کا خطرہ ، سپریم لیڈر خامنہ ای خصوصی زیر زمین پناہ گاہ منتقل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق ٹرمپ کی 2025 کی ملک بدری مہم، سرکاری دعووں اور آزاد جانچ کے درمیان تضاد مری کی شاہراہوں سے برف صاف، نظام زندگی بحال، پولیس اور سکیورٹی ادارے سیاحوں کی راہنمائی کے لیے ہمہ وقت دستیاب، ڈی پی او... متنازعہ ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17 ،17 سال قید کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تجارتی معاہدہ فیصد ٹیرف کینیڈا کو

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل