چینی صدر کے قریبی اعلیٰ ترین فوجی جرنیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز

بیجنگ: (آئی پی ایس) چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین جرنیل کے خلاف ڈسپلن اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کی جانب سے جنرل ژانگ یوشیا کے خلاف الزامات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں، جنرل ژانگ یوشیا چینی صدر شی جن پھنگ کے قریبی سمجھے جاتے ہیں، چین میں عام طور پر غلط کاموں کی اصطلاح بدعنوانی کے الزامات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جنرل یوشیا کے علاوہ ایک اور سینئر فوجی افسرجنرل لیو ژینلی کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل اکتوبر میں چین میں 9 اعلیٰ جرنیلوں کو برطرف کر دیا گیا تھا جسے کئی دہائیوں میں فوج کے خلاف ہونے والا سب سے بڑا کریک ڈاؤن سمجھا جا رہا ہے۔

75 سالہ ژانگ سنٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے وائس چیئرمین ہیں، یہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کا وہ گروپ ہے جو مسلح افواج کو کنٹرول کرتا ہے اور اس کی سربراہی صدر شی کرتے ہیں، ژانگ کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے کے بھی رکن ہیں۔

جنرل ژانگ کے والد چینی کمیونسٹ پارٹی کے بانی جرنیلوں میں سے ایک تھے، ژانگ نے 1968 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور ان کا شمار جنگی تجربہ رکھنے والے چند سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

ان کو چین کی فوج میں عام طور پر رائج ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی عہدے پر برقرار کھا گیا تھا جو اس بات کی جانب اشارہ تھا کہ صدر شی ان پر اعتماد کرتے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر پِیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اگلی خبروادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کروانے کی خبروں کی تردید، دعوے بدنیتی پر مبنی قرار وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کروانے کی خبروں کی تردید، دعوے بدنیتی پر مبنی قرار غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر پِیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شہری ہلاک ابوظہبی: امریکی ثالثی میں 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے اختتام پذیر وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم