سٹی42: پنجاب میں صوبائی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کے 51 شہروں میں سیوریج، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کیے گئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 51 شہروں میں مجموعی طور پر 5887 کلومیٹر طویل سیوریج اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر ہوں گی، جبکہ “مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پراجیکٹس کے تحت 100 کلومیٹر طویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 33 ہزار سے زائد نئے مین ہول ڈھکن فراہم کیے جائیں گے اور سیوریج کے لیے ہائی ڈینسٹی پولی تھائی لین پائپ کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔

سٹی @ 10 ,24 جنوری، 2025

وزیراعلیٰ نے ہر منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لیے صوبائی و ضلعی کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت دی، تاکہ منصوبوں پر پل پل کی مانیٹرنگ کی جا سکے اور عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز سے پیشرفت رپورٹس بھی طلب کیں، جن میں ملتان، ڈی جی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ میں صفائی اور دیگر امور میں بہتری لانے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کی ری ویمپنگ پر ڈپٹی کمشنر کو شاباش دینے اور قصور میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ پتوکی میں سیوریج سسٹم کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کا حکم بھی دیا گیا۔

بائیک رائیڈر کا ’’دھوم‘‘ اندار میں اپنی محبوبہ کو پرپوزل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے منصوبہ جون تک مکمل کیا جائے اور ہر شہری کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 میں سیوریج کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن