ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ موسمی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ویک اینڈ پر اتوار کی شام یا رات کو بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 25 سے 27 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے تحت چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند ہونے اور پھسلن کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ تیزی سے کمزور ہو رہا ہے تاہم یہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کچھ دیر مزید اثر انداز رہے گا اور آج رات ملک سے نکل جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔