اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے جس میں حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خط میں متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار اور بلند شرح سود کاروبار کو مفلوج کر رہے ہیں۔ مہنگی توانائی ہر شعبے کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔علاوہ ازیں خط میں کہا گیا کہ برآمدات میں نمایاں اضافے کے لیے نیشنل ایکسپورٹ ایمرجنسی ناگزیر ہے۔ پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ باہر جا رہا ہے۔متن میں مزید درج تھا کہ وزیراعظم کی بروقت مداخلت معیشت کا رخ موڑ سکتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا قطرکے وزیر مملکت سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا قطرکے وزیر مملکت سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا ملک میں نئے اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ طالبان حکومت میں افغانستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، سابق وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف بین الاقوامی جریدے کی واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کی کُھل کر تعریف سینیٹر جیسیکا راموس نے نیویارک میں کمیونٹی سروس کے لیے او پی جی ایف کے چیئرمین کو سراہاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کا مطالبہ کے لیے
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔