بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فتنہ الہندوستان کے3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
(احمد منصور) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے3 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے،مقامی دہشت گرد کمانڈر فاروق عرف سولو، دہشت گرد عدیل اور دہشت گرد وسیم مارے گئے۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کے لیے انتھک کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی کرکٹر نے پرانی گرل فرینڈ کو ان فلو کردیا،نئی کیساتھ ویڈیو وائرل
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسر دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلوچستان فتنہ الہندوستان ہلاک سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان تین دہشت گرد ہلاک ہلاک سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا