وادی لیپہ میں شدید برفباری،پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
( سٹی 42)آزاد جموں وکشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے بروقت کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا۔طبی پیچیدگی کا شکار مریضہ کو فوری اور محفوظ انداز میں ہیلی ایمرجنسی سہولت سے راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان سے سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات
آئی ایس پی کے مطابق پاک فوج کا یہ آپریشن ہیلی پیڈ کی تیاری سے لے کر راستوں کی بحالی اور بروقت فضائی منتقلی تک ہر مرحلہ اعلیٰ نظم و ضبط کا عکاس ہے۔آرمی ہیلی آپریشن اس بات کا غماز ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے حالات میں انسانی جانوں کو ترجیحی بنیادوں پر سرانجام دیتی ہے۔
شکر گڑھ؛ نارووال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
آئی ایس پی کے مطابق مقامی آبادی کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جانا اس اعتماد کا اظہار ہے جو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بروقت فیصلہ سازی اور عوامی خدمت کے جذبے پر قائم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی 42 پاک فوج کامیاب پاک فوج پاک فوج پاک فوج پاک فوج
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔