اسلام ٹائمز: صومالی صدر حسن شیخ محمد نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ صومالی لینڈ کے الگ ہونیوالے علاقے نے اسرائیل کیطرف سے تسلیم کرنے کے بدلے غزہ کے فلسطینیوں کو دوبارہ آباد کرنے اور تل ابیب کے فوجی اڈے کی میزبانی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ محمود، جنہوں نے صومالی لینڈ کو اسرائیل کیجانب سے تسلیم کرنے کو "انتہائی غیر متوقع اور عجیب" قرار دیا، کہا کہ اس "اچانک" اقدام نے اسرائیل کو 1991ء کے بعد سے صومالی لینڈ کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنیوالا پہلا فریق بنا دیا۔ تحریر: فتانہ غلامی

اتوار کے روز ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا کہ صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند علاقے نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی غاصب حکومت کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیا کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ماکور رشون اخبار نے یہ رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تل ابیب کی درخواست غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق حفاظتی اقدامات کے فریم ورک کے اندر کی گئی اور یہ اقدام اسرائیل کے اس منصوبے کا حصہ ہے کہ فوجوں کی منتقلی اور براہ راست تصادم کم کیا جائے۔ ماضی میں قابضین کے ساتھ تعاون کرنے والے مقامی عناصر کو نقصان پہنچا۔ وہ ماضی میں ٹارگٹ ہونے کے خوف سے یا انخلا کے خوف سے قابضین کے ساتھ تعاون کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان اسرائیلی کرائے کے فوجیوں کو غزہ سے باہر منتقل کرنے کا عمل وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد سکیورٹی کے نقطہ نظر سے اس مسئلے کو ختم کرنا ہے، کیونکہ قابضین کو غزہ کی پٹی کے اندر ان عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مشکل کا مسئلہ ان کا فیلڈ رول ختم ہونے کے بعد محسوس ہوتا ہے۔ یہ پیش رفت غزہ میں قابضین کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی تقدیر پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان ہوئی ہے۔ خاص طور پر چونکہ فلسطینیوں نے قومی فریم ورک سے باہر کسی بھی مسلح تشکیل کو بار بار مسترد کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ قابضین کے ساتھ کسی بھی فریق کی طرف سے تعاون معاہدے کی مقبولیت کو ختم کرنے کا باعث بنے گا۔

درایں اثناء وال سٹریٹ جرنل نے حماس کے خلاف اسرائیل سے وابستہ ملیشیاؤں کی تنظیم نو کے بارے میں بھی خبر دی ہے، جو کہ بنیادی طور پر غزہ پٹی کے مشرقی علاقوں میں کام کرتے ہیں۔ رپورٹ میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت ڈرون فضائی مدد فراہم کرنے، معلومات کے تبادلے اور زخمیوں کو اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کرکے ان کی مسلسل حمایت کر رہی ہے۔ ایسے ماحول میں، صومالی لینڈ کے علاقے نے، جو بین الاقوامی شناخت سے محروم ہے، صیہونی حکومت کے ساتھ غیر اعلانیہ سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تل ابیب کی طرف سے تسلیم کیے جانے کے بعد صومالی لینڈ نے اسرائیل سے تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

صومالی صدر حسن شیخ محمد نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ صومالی لینڈ کے الگ ہونے والے علاقے نے اسرائیل کی طرف سے تسلیم کرنے کے بدلے غزہ کے فلسطینیوں کو دوبارہ آباد کرنے اور تل ابیب کے فوجی اڈے کی میزبانی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ محمود، جنہوں نے صومالی لینڈ کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کرنے کو "انتہائی غیر متوقع اور عجیب" قرار دیا، کہا کہ اس "اچانک" اقدام نے اسرائیل کو 1991ء کے بعد سے صومالی لینڈ کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والا پہلا فریق بنا دیا۔ انٹیلی جنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اہم اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں جیسے بحیرہ احمر، خلیج فارس فارس کے اسٹریٹجک علاقوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور صومالی لینڈ میں اپنی خفیہ موجودگی کو معمول پر لاکر اپنے اسٹریٹجک مفادات حاصل کرنے کے درپے ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صومالی لینڈ کو صومالی لینڈ کے سے تسلیم کرنے اسرائیل کی نے اسرائیل قابضین کے علاقے نے کے ساتھ کرنے کے تل ابیب کے بعد

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم