مجلس پاکستان کے صدررانا عبدالرؤف کی جانب سے صحافیوں کی پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف کی جانب سے ریاض میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے میزبان رانا عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور آواز ہے اور مثبت صحافت معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے ان تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو وطن سے دور پردیس میں صحافت کے ذریعے اہل وطن کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے ان کی آواز کو ارباب اختیار اور حکومتی ایوانوں تک پہنچاتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ؛؛ رانا عمر فاروق ، سید ثاقب زبیر ، رانا سرفراز ، ابراہیم جٹ ، توصیف احمد ، اور دیگر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی صحافی نہ صرف بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کی مؤثر نشاندہی کے ذریعے عوام اور اداروں کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ بھی بنے ہوئے ہیں تقریب میں موجود صحافیوں جن میں ملک عرفان علی ، راجہ نوید الرحمن ، کامران اشرف ، وسیم خان ، عمران اعوان ، جہانزیب امجد ، رانا عظیم ، حسیب گوندل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مثبت صحافت اور اہل وطن کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچاتے کا بھر پور عزم کیا تمام حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر میزبان رانا عبدالرؤف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا عبدالرو ف کرتے ہوئے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔