دلِ سوختگاں ( سانحہ گل پلازا کے پسِ منظر میں) اطہر عبّاسی (جدہ ۔ سعودی عرب)
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہر دل کا میں احوال لکھتے ہوئے
دشتِ تنہائی میں
خوف، دہشت زدہ ،
سرخی گل میں اپنے چمن کی
بہاروں کو جلتے ہوئے
دیکھتا ہوں
اے سپاہِ وطن،
اے امیرِ چمن ،
اے امیر شہر،
تم نے باد خزاں ، گود لے کر
بہاروں کو رسوا کیا
باغباں ۔۔۔ !
موسم گل تو مدت سے آیا نہیں
ایک مدت سے
عہدِ خزاں میں مقید ہیں ہم
شہر گلفام میں گل پلازا جلا
دل کو ایسا لگا
گلستاں لٹ گیا
پیارے پیارے مرے
پھول مرجھا گئے
دکھ بھری داستاں
سرخی گل میں روشن ہوئی
دکھ بھرا
کچھ عجب خوف سا ۔۔۔
درد ہے دھڑکنوں میں
بدن کانپتا ہے
مری روح جلتے ہوئے
ایک انساں کو دیکھے
تو فوراََ
عذابِ الہی کے ڈر سے
پناہ مانگتی ہے
عجب سانحہ
حادثہ دیکھ کر
روح بےچین
حیرت زدہ
لب بہ لب دم بخود دیدۂ و دل مرے
جاں بلب، سوختہ دل ،
بدن میں لہو، دوڑتا ہے
مگر چُپ میں خاموش
اپنا لہو پی رہا ہوں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔