Jasarat News:
2026-07-24@02:27:29 GMT

پولیس نے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کر لیا ، سالا بہنوئی گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری(نمائندہ جسارت) مبینہ اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، مرکزی ملزم اور ساتھی گرفتار۔مٹیاری میں مبینہ اغوا کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے اشرف وریاہ اور اس کے سالے مبشر میمن کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس حراست میں موجود اوڈیرو لال کے نواحی گاؤں بچل وریاہ کے رہائشی اشرف وریاہ اور مبشر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ اشرف نے حال ہی میں شادی کی تھی جس کے باعث وہ بھاری قرض میں ڈوب گیا تھا۔ ملزمان کے مطابق انہوں نے قرض کی ادائیگی کے لیے رشتہ داروں سے مالی مدد مانگی لیکن کامیابی نہ ملنے پر انہوں نے اغوا کا جعلی ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنایا۔ ملزمان نے مزید بتایا کہ اغوا کا تاثر دینے کے لیے ایک ویڈیو تیار کی گئی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تاکہ اہلِ خانہ پر دباؤ ڈال کر رقم کا بندوبست کیا جا سکے۔پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور کال ٹریسنگ کی مدد سے مبینہ اغوا کی چھان بین کی گئی، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کوئی اغوا پیش ہی نہیں آیا بلکہ یہ ایک منظم اور پہلے سے تیار کیا گیا ڈرامہ تھا۔ ایس ایچ او ارولال ولیج تھانہ رانا جمشید کے مطابق اشرف وریاہ کے ورثاء کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں ملوث دیگر افراد کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل اشرف وریاہ کی جانب سے جاری کی گئی مبینہ اغوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے معاملہ حل کر لیا گیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مبینہ اغوا اشرف وریاہ کے مطابق اغوا کا

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار