ملک بھر میں شدید سردی برقرار ،مری میں مسلسل 30 گھنٹے برفباری ،سندھ میں اسکولز 4 فروری تک صبح 9 بچے کھلیں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/کوئٹہ/کراچی /تیراہ /چناری/مانسہرہ ( نمائندہ جسارت+مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر حصوں میں سردی نے کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے برف باری اور بارش برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج داخل ہوگا۔پاکستان بھر میں سردی کی شدید ترین لہر جاری ہے اور کئی علاقوں میں جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے گر چکا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس سے آج رات سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سسٹم کے تحت بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش اوربرف باری ہوسکتی ہے۔ سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں خون جماتی سردی نے شہریوں کا نظامِ زندگی مفلوج کردیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 5،گوادرمیں 6 اورتربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر کوئٹہ،قلات اور زیارت میں سڑکوں پرکھڑاپانی جم گیا،گھروں کی ٹینکیوں اورلائنوں میں بھی پانی جم گیا۔ سخت سردی میں زیارت،قلات میں گیس پریشر میں کمی کامسئلہ برقرار ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.
ہٹیاں بالا میں ایک شخص شدید برفباری کے دوران کندھے پر آٹے کا تھیلالے جارہاہے، چھوٹی تصاویر میں ٹریفک اہلکار اور مقامی افراد نتھیاگلی میں بند ہوجانے والی گاڑی کو دھکا لگارہے ہیں،جہل میں بھاری مشینری کے ذریعے لیپہ روڈ سے برف ہٹائی جارہی ہے،ایبٹ آباد میں ریسکیو اہلکار برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا علاقوں میں باری کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔