کئی سالوں بعد نشو بیگم کی بیٹی صاحبہ سے جذباتی ملاقات، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
پاکستان فلم انڈسٹری کی سینیئر اور نامور اداکارہ نشو بیگم نے حال ہی میں اپنی بیٹی اور معروف اداکارہ صاحبہ سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ کچھ عرصے تک دونوں کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے بعد یہ ملاقات نہایت جذباتی اور خوشگوار رہی۔
صاحبہ نے لاہور میں اپنی والدہ نشو بیگم کو اچانک اس وقت سرپرائز دیا جب وہ اپنے ڈیجیٹل میڈیا چینل کے لیے کچن میں کھانا تیار کر رہی تھیں۔ صاحبہ کی غیر متوقع آمد پر نشو بیگم جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور دونوں ماں بیٹی نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔
صاحبہ نے نشو کو گلے لگایا اور پوچھا کہ کیا انہوں نے انہیں یاد کیا، جس پر نشو نے جواب دیا کہ جب سے ان کے بچے کراچی منتقل ہوئے ہیں وہ انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔
نشو نے مزید کہا کہ ’آج میں اپنی بیٹی سے ملی ہوں۔ میں خود کو زندہ اور جوان محسوس کر رہی ہوں، مجھے لگتا ہے جیسے میں زیادہ سے زیادہ 22 سال کی ہوں۔ یہ اس کے لیے میری محبت ہے۔ بچوں کی محبت جو توانائی ماں کو دیتی ہے، اس کا کوئی مقابلہ نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: نشو بیگم کے بیٹی صاحبہ کے ساتھ تعلقات کیوں کشیدہ ہوئے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ میں سے بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ میں اب بھی اتنی جوان کیوں محسوس کرتی ہوں، ٹک ٹاک کیوں بناتی ہوں اور ہر وقت تیار کیوں رہتی ہوں۔ اس کی وجہ وہ توانائی ہے جو میرے بچوں نے مجھے دی ہے۔ ورنہ ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ اپنے والدین کو وقت سے پہلے ریٹائر کر دیتے ہیں اور اولڈ ایج ہومز بھیج دیتے ہیں۔ میرے بچے ایسے نہیں ہیں‘۔
صاحبہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ ’لوگ ہر حال میں تنقید کریں گے، اس لیے انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ کرنا چاہتا ہے‘۔ ماں بیٹی کی اس خوبصورت ملاقات کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نشو بیگم کی خوشی اور توانائی کو دیکھ کر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’کرنا نہیں چاہتی لیکن شادی ہوجاتی ہے‘، سابقہ اداکارہ نشو
واضح رہے کہ سابق پاکستانی فلم آرٹسٹ نشو بیگم اسٹار اداکارہ صاحبہ کی والدہ ہیں، وہ رنگیلا، جال، ٹائیگر گینگ، انسان اور گدھا، کبریٰ عاشق، بہشت، فراز، شکوہ اور دیگر جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔
ان کی حالیہ مقبول فلم باجی تھی جس میں انہوں نے میرا کی ماں کا کردار ادا کیا تھا، ان کو شوبز کی دنیا میں نشا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ نشو بیگم اب یوٹیوب پر اپنا ویلاگ بھی کرتی ہیں، ویلاگز میں وہ اکثر اپنے خاندانی مسائل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صاحبہ نشو بیگم نشو بیگم اور صاحبہ ملاقات نشو بیگن وی لاگ ویڈیو وائرل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نشو بیگم نشو بیگم اور صاحبہ ملاقات ویڈیو وائرل نشو بیگم
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان